اوکاڑہ،گزشتہ دس ماہ میں منشیات کے 1487اور ناجائز اسلحہ کی برآمد گی کے 1323مقدمات درج

Published on October 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے اپنی تعیناتی کے فوری بعد ضلع بھرمیں منشیات کے خاتمہ، اشتہاری مجرموں کی گرفتاری اور ناجائزاسلحہ کے خلاف بھر پور مہم چلائی جس کی وجہ سے معاشرہ میں تحفظ کا احساس پید اہوا گزشتہ دس ماہ کے دوران منشیات کے 1487اور ناجائز اسلحہ کی برآمد گی کے 1323مقدمات درج کئے گئے جب کہ اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کی مہم کے دوران 2015اشتہاریوں جبکہ 416عدالتی مفروران کو گرفتارکیاگیا ضلع بھر میں اسلحہ1323مقدمات درج ہوئے جن میں 55رائفل۔174 بندوق۔34 ریوالور۔ 1027 پسٹل۔ 24کلاشنکوف۔ کاربین 28 اور5270گولیاں برآمد ہوئیں۔ منشیات کے 1487مقدمات درج ہوئے جن میں ملزمان سے763.826 کلو گرام چرس، 25229لیٹر شراب،5.170 کلو گرام افیون۔ 5.550 کلو گرام ہیروئن۔104چالو بھٹیاں،5.300 کلو گرام بھنگ برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ (15)شراب نوش بھی گرفتار کیے گئے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت نافذ شدہ قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے ساو¿نڈسسٹم کی خلاف ورزی پر210، حساس تنصیبات کے تحت101اورعارضی قیام گاہ آرڈیننس کے تحت155, وال چاکنگ کے (15)مقدمات 16ایم پی او کے تحت06،ہیٹ میٹریل کے 16 مقدمات کا اندراج کیا گیا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کر تے ہوئے 185مقدمات درج کر کے جوائ پر لگی ہوئی بھاری رقم برآمد کی گئی ہے پولیس نے اس عرصہ کے دوران61 ڈکیتی،رابری ودیگر وارداتوں میں ملوث گینگ ہائے گرفتار کیے گئے جن کے قبضہ سے وہیکلز،الیکٹرونک سامان،مال مویشی،گھریلو سامان دیگر اشیائ پر مشتمل سامان کل مالیتی۔58728500/ روپے برآمد کیا گیا۔اس عرصہ میں کل 11پولیس مقابلے ہوئے جن میں 12خطرناک ملزمان ہلاک ہوئے۔اس عرصہ کے دوران ڈکیتی معہ ریپ، قتل معہ ریپ اور ڈکیتی معہ قتل جیسی تمام سنگین وارداتوں کو ٹر یس کیا گیا تھانہ حویلی لکھا میں بنک ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیاگیا تھانہ شیرگڑھ میں ہونے والی ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی واردات والے مقدمہ کے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا جبکہ تھانہ صدر اوکاڑہ میں 90 لاکھ مالیت والے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes