مولانا ڈاکٹرعادل خان کی شہادت قومی سانحہ ہے، مریم نواز

Published on October 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ مولانا ڈاکٹرعادل خان کی شہادت قومی سانحہ ہے، قرآن وحدیث اور دعوت وتبلیغ کے لیے ان کی کاوشیں انتہائی قابل قدر ہیں، اللہ تعالی ڈاکٹرعادل شہید کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے قاتلانہ حملے میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم ڈاکٹر عادل کی شہادت پر اپنے تعزیتی اور مذمتی بیان میں کہا کہ مولانا ڈاکٹرعادل خان کی شہادت قومی سانحہ ہے۔قرآن وحدیث اور دعوت وتبلیغ کے لیے ان کی کاوشیں انتہائی قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ڈاکٹر عادل خان شہید کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہل خانہ اور تمام وابستگان کو صبر جمیل دے۔ آمین، واضح رہے گزشتہ روز کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ اور قاتلانہ حملے میں مولانا عادل اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے تھے۔مولانا عادل شاہ فیصل کالونی میں ڈبل کیبن گاڑی میں جارہے تھے کہ گاڑی پر فائرنگ کردی گئی۔پولیس کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے 5 خول ملے ہیں۔ مولانا عادل کو گردن اور پیٹ میں گولیاں لگی ہیں۔ مولانا عادل ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہوچکے تھے۔ دوسری جانب کراچی میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل پر فائر کیے گئے گولیوں کے خول کی فرانزک تفصیلات سامنے آگئی ہیں، واردات میں نیا ہتھیار استعمال کیا گیا۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ جائے وقوعہ سے 5گولیوں کے خول ملے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题