ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت بھارتی شہری کی جان لے گئی

Published on October 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

نئی دہلی(یواین پی) ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت میں بھارتی شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی کرونا وائرس سے صحتیابی کیلئے کئی روز تک بھوک ہڑتال کرنے والا بھارتی شہری حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہلاک ہوگیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سنتے ہی بھارتی شہری کرشنا راجو کو شدید صدمہ لگا جس کے بعد اس نے صدر ٹرمپ کی جلد شفایابی کیلئے دن رات بھوکا رہنا شروع کردیا۔بھارتی شہری نے امریکی صدر کی صحت یابی کے لیے منت مانی تھی، جس کے بعد اس نے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔ کئی دن بھوکا رہنے کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہو گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجو نامی شخص بھوکا رہ کر دن رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت یابی کے لیے دعا کرتا رہتا تھا۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والا کرشنا راجو گزشتہ برس سے ٹرمپ کے 6 فٹ بلند پُتلے کی پوجا بھی کرتا آرہا تھا جو اس نے خود تیار کیا تھا۔راجو امریکی صدر کا بہت بڑا مداح تھا اور وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے کی پوجا بھی کرتا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرشنا راجو ٹرمپ کے کرونا میں مبتلا ہونے کی خبر سنتے ہیں دن رات بھوکا رہ کر ٹرمپ کی صحتیابی کیلئے دعائیں کررہا تھا۔ ذرائع کے مطابق راجو 12 اکتوبر کو اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خود ہی موت کے منہ میں چلا گیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کچھ دن پہلے کورونا کے شکار ہوئے تھے لیکن چند دن میں ہی ہپستال سے ڈسچارج ہو گئے تھے۔ امریکہ میں کئی اہم شخصیات میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ امریکی صدر کو بھی وائٹ ہاؤس کے عملے میں کورونا کی تشخیص ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes