جنت مرزا کا صارفین کو وی پی این استعمال نہ کرنے کا مشورہ

Published on October 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

کراچی (یواین پی) ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے پاکستان میں ٹک ٹاک کی پابندی کے بعد اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ٹک ٹاکرز کو وی پی این استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد ٹک ٹاکرز نے اس ایپلیکشن کو استعمال کرنے کا دوسرا راستہ وی پی این نکالا ہے جس کے ذریعے وہ پابندی کے باوجود بھی ٹک ٹاک استعمال کررہے ہیں لیکن ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے صارفین کو وی پی این استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر آپ وی پی این کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال کریں گے تو آپ کا ٹک ٹاک اکائونٹ ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے گا‘۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy