چین ، شین جن شہر کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے شاندار منصوبہ متعارف کروا دیاگیا

Published on October 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

چینی حکومت کی جانب سے شین جن شہر میں اصلاحات کا ایک پائیلٹ پراجیکٹ متعارف کروایا گیا ہے۔ جس کے مطابق شہر کو ایک مثالی علاقے میں تبدیل کیا جائے گا۔اس حوالے سے جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس جامع منصوبے کی بدولت شین جن شہر کو مزید ترقی دی جائے گی۔یہ منصوبہ سال 2020 تا سال 2025 تین مراحل میں مکمل ہوگا۔ جس دوران شہری حکومت کو مختلف شعبہ جات میں اصلاحات متعارف کروانے کی آزادی ہوگی۔منصوبے کے مطابق کاروباری ماحول کی مزید بہتری کے لیے خصوصی اقتصادی زون میں توانائی ،ٹیلی مواصلات ،عوامی خدمات ، ٹرانسپورٹ اور تعلیم کے شعبے سے وابستہ اداروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی۔ اس کے ساتھ بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔منصوبے کے مطابق کوشش کی جائے گی کہ 2035تک شین جن شہر کو عالمی معیار کی حامل اعلیٰ معیاری ترقی سے ہم آہنگ بنایا جائے ۔واضح رہے کہ چالیس برس قبل شین جن شہر میں ملک کا پہلا خصوصی اقتصادی زون تعمیر کیا گیا تھا جس کے بعد یہاں مثالی تعمیر و ترقی دیکھی گئی ہے۔گزشتہ برس 2019میں شہر کا سالانہ جی ڈی پی 2.69ٹریلین یوان تک پہنچ چکا تھا جبکہ فی کس جی ڈی پی کی مالیت 203489یوان ہو چکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题