قاتلوں نے خون کی ہولی کھیلنے کے بعد گھروں کو آگ لگادی
نوشہرو فیروز(یواین پی)رشتہ کے تنازعہ پر لڑکی کے باپ پر بدنام ڈاکو غلام رسول ناریجو کا ساتھیوں سمیت حملہ دو بیٹوں اور باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گھروں کو آگ لگاکر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق محراب پور کے قریب سیٹھارجہ تھانے کہ حدود میں گاوں کبڑ خان سہتو میں رشتہ کے تنازعہ پر بدنام ڈاکو غلام رسول ناریجو عرف موت نے رات کی تاریکی میں حملہ کرکے اپنے داماد اس کے نو عمر بھائی اور ضعیف باپ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جس میں تینوں باپ بیٹا موقع پر ہی جانبحق ہوگئے مرنے والوں میں در محمد، مبین ،عمران ناریجو شامل ہیں قاتل غلام رسول ناریجو مقتول کی نوجوان بیوی کو بھی اغوا کرکے لے گئے قاتلوں نے خون کی ہولی کھیلنے کے بعد گھروں کو آگ لگادی اور جاتے ہوئے گھر کا قیمتی سامانلوٹا اور مال مویشی بھی لے گئے یاد رہے کہ مقتول نے قاتل کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی جس پر قاتل مزکورہ خاندان کو دہمکیاں دیتا رہتا تھا کہ پورے خاندان کو ختم کردونگا اور عورتوں کی گاڑی بھر کر ساتھ لے جاو¿نگا