ہم نیوٹرل ہیں ٹارگٹ نہ کیا جائے، اسٹیبلشمنٹ کا اپوزیشن کو پیغام

Published on October 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپوزیشن کو پیغام دیا، ہم نیوٹرل ہیں ٹارگٹ نہ کیا جائے، اسی لیے نوازشریف اور مریم نواز بھی اب کھل کر بات نہیں کررہے،اپوزیشن کے جلسوں پر اسٹیبلشمنٹ نے حکومت کو کہا ہمیں ملوث نہ کریں، اسٹیبلشمنٹ اپوزیشن کیخلاف بلاوجہ کسی کریک ڈاؤن کے بھی حق میں نہیں، عمران خان کو سمجھاتے لیکن وہ اپنی مرضی کرتے ہیں۔انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اس حق میں بھی نہیں کہ اپوزیشن کو نیچا دکھانے کیلئے نیب کو استعمال کیا جائے یا اپوزیشن کیخلاف دوسرے حربے استعمال کیے جائیں۔ میرے مطابق اسٹیبلشمنٹ اس طرح کے حربوں کے ساتھ نہیں ہے، مگر وہ وزیراعظم کے ساتھ ٹکر نہیں لینا چاہتے۔وہ وزیراعظم کو بڑے طریقے سے سمجھاتے ہیں مگر وزیراعظم سمجھنے کو تیار نہیں ہیں، وہ اپنی مرضی کرتے ہیں۔عمران خان اپوزیشن کو انڈر پریشر رکھنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا کہتے ہیں، لیکن جب کچھ کرنا ہوتا ہے تو مرضی کرتے ہیں ، اور ایسے تاثر دیا جاتا ہے کہ ایسے لگے جیسے اس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ بھی ہے۔میرے ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ حق میں نہیں کہ اس طرح کریک ڈاؤن کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تو سرکاری سطح پر اعلان کیا ہے کہ جلسے جلوسوں کی اجازت دی جائے گی، اسٹیبلشمنٹ کا اس میں کرداریہ رہا ہے کہ ہمیں اس میں ملوث نہ کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes