فیصل آباد: ضلعی انتظامیہ سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام

Published on October 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

آلو، مٹر، گوبھی سمیت10 سبزیاں سرکاری نرخوں سے 20روپے مہنگی فروخت ہونے لگیں
فیصل آباد (یواین پی) ضلعی انتظامیہ سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام،آلو بھی 60کی بجائے 80روپے ،مٹر240روپے، گوبھی 80روپے سبز مصالحے و دیگر سبزیاں بھی نرخ ناموں کے برعکس مہنگے فروخت ہونے لگیں، مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ سرکاری نرخ ناموں میں 10 سبزیاں مہنگی ہو گئیں۔ میڈیاکے مطابق پیاز کی سرکاری قیمت 60 روپے کلو مقرر ہوئی ہے مگر فروخت 80 روپے فی کلو تک جاری ہے آلو بھی 60کی بجائے 80روپے ،میٹر240روپے گوبھی 80روپے ،۔ 5 روپے اضافے کے ساتھ ٹماٹر کی سرکاری قیمت 115 روپے کلو مقرر، تاہم فروخت 1160 روپے فی کلو تک جاری۔ لہسن دیسی کی سرکاری قیمت 240 روپے کلو ہے لیکن فروخت 350 روپے فی کلو میں کیا جا رہا ہے۔ ادرک کی سرکاری قیمت 300 روپے کلو مقرر کی گئی ہے مگر فروخت 400 روپے فی کلو تک سیل کی جا رہی ہیں۔علاوہ ازیں سبز مرچ 8 روپے کلو مہنگی ہو گئی جس کے بعد سرکاری قیمت 142 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم فروخت 200 روپے فی کلو میں ہو رہی ہے۔ 2 روپے اضافے کے بعد آلو کی سرکاری قیمت 80 روپے فی کلو ہو گئی مگر فروخت 90 روپے فی کلو تک ہو رہا ہے۔ پھول گوبھی کی سرکاری قیمت 57 روپے کلو مقرر جبکہ فروخت 90 روپے فی کلو تک جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes