بورےوالا(یواین پی)اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کامران بشیر ڈوگر نے علی الصبح سبزی وفروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا اور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اس موقع سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری عبدالخالق ناصر اور سپیشل برانچ کے اہلکار بھی موجود تھے انہوں نےکہا کہ مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر نے سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری عبدالخالق ناصر کو ہدایت کی کہ وہ بازار میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے انسپکٹروں کو متحرک کریں