نیشنل ٹی ٹونٹی: اعظم خان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت سندھ نے ناردرن کو پچھاڑ دیا

Published on October 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

لاہور: (یواین پی) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 25 ویں میچ میں سندھ نے ناردرن کو پچھاڑ دیا۔ اعظم خان مرد میدان قرار پائے۔تفصیلات کے مطابق سندھ نے پہلے کھیلتے ہوئے 221 رنز بنائے، خرم منظور 13، شرجیل خان 21، سعود شکیل 25 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو اس دوران اعظم خان نے سرفراز احمد کے ساتھ مل کر سکور کو تیزی سے آگے بڑھایا، اعظم خان 88 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔، کپتان نے 52 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ محمد عامر نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ہدف کے تعاقب میں ناردرن کی ٹیم 196 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔ ذیشان ملک 61، عمر امین 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگربیٹسمینوں میں حیدر علی 27، آصف علی، 1، شاداب خان 26 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ محمد حسنین نے 3 شکار کیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes