اسلام آباد (یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد کے وارنٹ گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ اوچھے ہتھکنڈے ہمارے لئے نئے نہیں، کوئی جبر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پنجاب میں پی ڈی ایم کے پہلے جلسے میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے مجھے اپنے والد کے وارنٹ گرفتاری کی خبر ملی۔ انہوںنے کہاکہ میرے والد جو کئی دنوں سے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے، یہ اوچھے ہتھکنڈے ہمارے لئے نئے نہیں، کوئی جبر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔