کراچی میں خشک موسم کا طویل سلسلہ چند گھنٹے بعد ختم ہونے کا امکان

Published on October 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

کراچی(یواین پی) کراچی میں خشک موسم کا طویل سلسلہ چند گھنٹے بعد ختم ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے کی شب اور اتوار کے روز شہر قائد میں بارش ہونے کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نےآج (اتوار) کو شہر قائد میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی سے ستائے کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری ہے کہ اتوار کے روز شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مضبوط ہوا کا کم دبائو موجود ہے، اور یہ دبائومغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کے بعد ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، ڈپریشن کے زیر اثر سندھ کے اضلاع تھرپارکر، میرپورخاص، بدین، ٹھٹہ، عمرکوٹ اور حیدرآباد میں گرد آلود ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ڈپریشن کے اثرات تیز ہوائوں اور بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے، جو شہر میں ہلکی بارش کا سبب بن سکتے ہیں، جب کہ ڈپریشن بننے کی صورت میں سمندر میں طغیانی کی کیفیت ہوسکتی ہے، اس لئے ماہی گیر زیادہ گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes