موٹروے پولیس انتیس کنڈیارو روڈ سیفٹی سیمینار لیکچرر اور واک کا سلسلہ جاری

Published on October 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی)موٹروے پولیس انتیس کنڈیارو روڈ سیفٹی سیمینار لیکچرر اور واک کا سلسلہ جاری اس سلسلے میں موٹروے پولیس بیٹ انتیس کے ڈی ایس پی راشد علی شاہ کی زیر نگرانی گائیڈنس سینٹر کنڈیارو پر روڈ سیفٹی لیکچرز اور سیمینارز کرائے جا رہے ہیں اس سلسلے میں آج ڈی ایس پی راشد علی شاہ ایڈمن عجیب علی اور انسپکٹر عبدالرشید سھتو نے روڈ سیفٹی لیکچرز دیتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس کا مقصد ہے کہ لوگوں کے سفر کو آسان اور محفوظ بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روڈ پر چلنے کے متعلق بنائے گئے قوانین کے بارے میں آگہی دی جائے تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے جس میں ہمارا جانی ومالی نقصان ہوجاتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ گاڈی احتیاط سے چلائیں اوور سپیڈ، غلط اوور ٹیک، اوور لوڈنگ ہر گز نہ کریں موٹر سائیکل پر ہیلمٹ کا اور کار وین اور دوسری گاڈیوں میں سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں اس سے ایک تو حادثات سے بچا جا سکتا ہے اور دوسرا ہم اپنے اچھے شہری ہونے کا ثبوت بھی دیتے ہیں اس کے علاو¿ہ اگر کوئی ایمرجنسی ہوجاتی ہے یا کسی مدد کی صورت میں یا کہیں پر ایکسیڈنٹ ہوجاتا ہے تو اس کی اطلاع بروقت موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر دیں تاکہ موٹروے پولیس کے افسران بروقت پہنچ کر لوگوں کی مدد کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes