اجتماع میں 18سال اور 50سال کی عمر سے زائد افراد اور بچے شرکت نہیں کر سکیں گے
رائیونڈ( یواین پی) رائیونڈ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع تین روزہ 6نومبر2020کو شروع ہورہا ہے اجتماع میں 18سال اور 50سال کی عمر سے زائد افراد اور بچے شرکت نہیں کر سکیں گے اجتماع میں شرکت جماعت کی صورت میں 25ہزار افرادکی شرکت ہوگی قومی شناختی کارڈ لازمی ہوگا کسی بھی انفرادی شخص کی شرکت ممنوع ہے،گذشتہ روز رائیونڈ تبلیغی مرکز کی عاشورہ اراکین کے ہمراہ لاہور ڈی سی مدثر ریاض کی صدارت میں تبلیغی اجتماع کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقدہ میں ،رائیونڈ اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشید، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ایل ڈبلیو واسا،ڈبلیو ایچ سی،ریسکیو1122،فائر برگیڈ،سول ڈیفنس، پیٹی اے،ایس این جی پی،ایل پی ایس ایم اے، پولیس،ٹریفک پولیس،موٹروےپولیس کے اعلی افسرامی شرکت،ڈی سی مدثر ریاض کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ،اس سال تبلیغی اجتماع تین روزہ2020نوئمبر08/07/06اور بروز اتوار کو صبح 08بجے اختتامی دعا ہوگی، اجتماع میں 18سال سے 50سال کی عمر کے افراد شرکت کر سکیں گے بچے اور عمررسیدہ افراد کی شرکت ممنوع ہے، 25ہزار افراد کی شرکت ہوگی، تبلیغی مرکز استقبالیہ سے انٹری فارم موصول ہونے والے میں اپنے تمام کو ا ئف لکھیں گے اور چیک پوسٹ پر انٹری فارم کی بنیاد شرکت ہوگی،انفرادی کسی شخص کی شرکت نہیں ہوگی اجتماع میں شرکت کرنے والے اپنا قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں، نزلہ بخار اور کسی دیگر بیماری میں مبتلاءافراد اجتماع میں شرکت سے پرہیز کریں اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھیں