فلموں میں دوبارہ آمد کیلئے اچھی سکرپٹ کا انتظار ہے۔ کاجول

Published on March 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

kajol
ممبئی (یو این پی) بھارتی اداکارہ کاجول نے کہاہے فلموں میں دوبارہ آمد کیلئے انہیں ایک بہت اچھی سکرپٹ کا انتظار ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے زمانے کی معروف اداکارہ کاجول اپنے دو بچوں کی دیکھ بھال کو اپنی پہلی ترجیح بتاتی ہیں تاہم انھیں پھر سے پردہ سیمیں پر آنے کے لیے ایک بہت اچھی سکرپٹ کا انتظار ہے۔ ایسے میں ان کے مداح کو مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔جب کاجول سے پوچھاگیاکہ وہ دوبارہ کسی فلم میں نظر آئیں گی تو اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بالکل، لیکن سکرپٹ اچھی ہونی چاہیے۔ میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ میں کسی خاتون پر مرکوز فلم میں ہی کام کروں گی کیونکہ کسی فلم کا ہر کردار اہم ہوتا ہے لیکن اب جو بھی فلم کروں گی اس کی کہانی اچھی ہی ہونی چاہیے۔ کاجول نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ شاید اس سال کے اواخر تک وہ اپنے گھریلو پروڈکشن ہاؤس کی کسی فلم سے دوبارہ اداکاری کی جانب لوٹیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog