سانحہ کارساز دہشتگردی کا خوفناک منصوبہ تھا چودھری کامران یوسف

Published on October 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

پی پی کے جیالوں اور جانثار کار کنوں نے ڈھال بن کر اپنی قائد کی حفاظت کی
بورےوالا( یواین پی ) پیپلزپارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی اور تحصیل صدر چودھری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز دہشتگردی کا خوفناک منصوبہ تھا جس میں پیپلزپارٹی کی قائد سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو نشانہ بنایا گیا تھا لیکن پیپلزپارٹی کے جیالوں اور جانثار سینکڑوں کار کنوں نے ڈھال بن کر اپنی قائد کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کو قربان کر دیا اور اپنی قائد کو گزند نہیں پہنچے دی ایسی مثال دنیا کی کسی اور پارٹی میں نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہدا کار ساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے منعقدہ تقریب سے فرانس سے ٹیلیفون پر خطاب پرکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں جیسا جذبہ کسی اور جماعت کے کارکنوں میں نہیں ہے جو اپنے قائدین کےلئے اپنی جانوں۔جیلوں اور کوڑوں کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔تقریب سے سینئر نائب صدر چوہدری نعمان رشید آرائیں سٹی صدر حاجی عنایت اللہ وسیئر، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما عبدالرشید سومی گوجر،محمد صدیق بھلر۔سلیم قریشی،غلام حیدر جٹ،غلام مرتضی چوہاناور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع میاں محمد امین، ملک غلام عباس، ملک انور،محمود علی بھٹی،میڈم شہنازاور دیگر بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر شہداء کارساز کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy