لاہور(یواین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ سیریز کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ مہمان ٹیم آئندہ سال جنوری فروری میں پاکستان کا دورہ کریگی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کا دورہ چار ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ ساتھ افریقین ٹیم کی بیس جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے۔ مہمان ٹیم سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔جنوبی افریقہ سیریز لاہور اور کراچی میں کھیلی جائیگی۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں 28 جنوری سے کھیلا جائیگا جب کہ 2009ء کے بعد لاہور کو پہلی بار ٹیسٹ میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔پاک جنوبی افریقہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ قذافی سٹیڈیم میں فروری کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز فروری کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔ پاک جنوبی افریقہ سیریز بھی زمبابوے کی طرح کوویڈ نائنٹین پروٹوکولز کے تحت کھیلی جائیگی۔