مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا بیٹا جنید خان فلم آڈیشن میں فیل ہوگیا

Published on October 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

ممبئی (یواین پی) مداح اکثر اپنے من پسند اداکاروں کے بچوں کو فلموں میں ایک جھلک دیکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں، اور عامر خان کے بیٹے کیلئے ایسی ہی خواہش رکھنے والے مداحوں کو اب مزید انتظار کرنا پڑے گا۔بالی ووڈ کے معروف اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ سمجھے جانے والے عامر خان کے بیٹے جنید خان فلم کے آڈیشن میں فیل ہوگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر خان کے بیٹے جنید خان ملیالم سپر ہٹ فلم ’عشق‘ کے ہندی ری میک سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کیلئے تیار تھے۔جنید خان سے متعلق یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہ عشق کے ہندی ری میک کیلئے آڈیشن دینے کیلئے گئے تھے لیکن انھیں مسترد کردیا گیا اور فلم میں کوئی کردار ہی نہ مل سکا۔اس فلم کے پروڈیوسر ٹوٹل سیاپا، رستم، نام شبانہ اور ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا جیسی فلمیں بنانے والے نیرج پانڈے ہیں۔جنید خان سے متعلق یہ اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں کہ وہ اس سے قبل بھی کئی کاسٹنگ ڈائریکٹر سے ملاقاتیں کر چکے ہیں اور متعدد آڈیشنز بھی دے چکے ہیں لیکن انہیںاب تک کوئی کام ہی نہ مل سکا جبکہ وہ پچھلے 3 سالوں سے تھیٹر کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy