کراچی(یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء نبیل گبول نے کہا ہے کہ آئی جی کوکس نے مجبورکیا، کسی بھی وقت بلاول تفصیلی بیان دیں گے، آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ کوبتایا مجھے مجبور کیا گیا تھا،تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ آگئی ہے اب تفصیل بلاول بھٹو بتائیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ ہم شرمندہ ہیں کہ ہماری مہمان کے ساتھ ایسے ہوا ہے۔آئی جی سندھ اگر اس طرح کا کوئی بھی ایکشن لیتے تو وزیراعلیٰ کو آگاہ کرتے۔آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ کو صورتحال سے آگاہ کیا کہ انہوں نے ایکشن لینے سے انکار کیا تھا۔ آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ کو کہا مجھے مجبور کیا گیا تھا۔آئی جی کو کس نے مجبور کیا یہ بات بلاول بتائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پراسیکیوٹر کو بھی بلایا اور معاملے کے بارے میں پوچھ گچھ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی وقت بلاول بھٹو کی ٹویٹ آئے گی اور صورتحال واضح ہوجائے گی۔کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آچکی ہے۔تحقیقاتی ٹیم بن گئی، رپورٹ بھی آگئی ہے اب تفصیل بلاول بھٹو بتائیں گے۔تحقیقاتی ٹیم میں کون کون تھا یہ نہیں بتا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کو آپس میں لڑانا اچھی بات نہیں عمران خان کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے۔