جدہ (یواین پی )سعودی عرب کےشہر جدہ میں ایڈوائزمنسٹری اوورسیز نوید شریف کےزیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قونصلرجنرل جدہ خالد مجید سمیت رافت اسماعیل بدر،عبدالحسن الراجی ،وہیب اسماعیل بدراور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں،اس موقع پر قونصلرجنرل خالد مجید نے سعودی حکومت کے پاکستانیوں سے تعاون کو خوب سراہا ،انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے اپنے اقدامات سے یہ ثابت کیا کہ سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے ،انہوں نے پاکستانیوں کےمسائل حل کرنےکےلیے کاوشوں پر نوید شریف کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوید شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ،نویدشریف نے کہا کہ وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ذولفی بخاری کے ویژن کے مطابق پاکستانیوں کے مسائل حل کرنےکےلیےکام کرتے رہیں گے ،تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔