کنزیٰ ہاشمی سیروسیاحت سے زندگی کو خوبصورت بنانے لگیں

Published on October 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

لاہور: (یواین پی) اداکارہ کنزیٰ ہاشمی سیر وتفریح کے لئے ترکی میں موجود ہیں اوراپنے مداحوں کو بھی گھوم پھر کر زندگی کوخوبصورت بنانے کا مشورہ دے رہی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے گزشتہ روزساحل سمندر پر بنائی گئی اپنی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’زندگی مختصر ہے اور دنیا وسیع ہے ،لہٰذا باہر نکلیں اور اس کی کھوج کریں‘‘۔کنزیٰ ہاشمی نے اپنی ایک اور پوسٹ میں بھی کئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ کار میں موجود ہیں اور ایک جگہ کھڑکی سے ترکی کے حسین مناظر کا نظارہ کررہی ہیں ،ان کا کہنا ہے ایسے حسین مناظر زندگی کو خوبصورت بنا دیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes