آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ

Published on October 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے جوانوں کو چوکنا رہ کر لگن کے ساتھ ذمے داریاں ادا کرنے کی ہدایت کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن پر چھمب سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔دورے کے دوران تازہ ترین آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا گیا اور بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا اور افسران و جوانوں کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا ہے ۔انہوں نے بھارتی فائرنگ سے متاثر مقامی آبادی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جوان چوکنا رہ کر لگن کے ساتھ ذمے داریاں ادا کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes