لاہور شہر کیلئے تحریک انصاف کے پہلے میگا منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کا امکان

Published on October 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

لاہور (یواین پی) لاہور شہر کیلئے تحریک انصاف کے پہلے میگا منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کا امکان، فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبہ ہر لحاظ سے مکمل کر کے 31اکتوبر کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کی جانب سے 2 سال کے دوران لاہور شہر کیلئے شروع کیے گئے واحد میگا پراجیکٹ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے حوالے سے اہلیان لاہور کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ منصوبہ 31 اکتوبر سے آپریشنل کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبہ ہر لحا ظ سے مکمل کر کے 31اکتوبر کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے ۔ یہ حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے، اس میں مزید تاخیر کا کوئی جواز نہیں۔یہ لاہور کے لوگوں کی آسانی کے لئے شروع کیا گیا ہے‘ بارشوں کی وجہ سے اس کی تکمیل میں تاخیر ہوئی جس پر شہریوں سے معذرت خواہ ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ منصوبہ پر کام دن رات اور عید کے موقع پر بھی جاری رہا۔ پوری ٹیم نے بہت محنت سے کام کر کے منصوبے کو اس مقام تک پہنچایا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کر نے کے لئے کام کے معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے اور اس مقصد کے لئے تعمیراتی سامان کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کنٹریکٹر کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes