سلفی ہیلتھ کیئر فاوئڈیشن کے زیر اہتمام یرقان کے مریضوں کا فری علاج کیا جائے گا ڈاکٹر محمد انور میؤ

Published on March 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

\"6\"
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)سلفی ہیلتھ کیئر فاوئڈیشن کے زیر اہتمام یرقان کے مریضوں کا فری علاج کیا جائے گا، پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی بیماری یرقان ہے جس کی کئی اقسام ہیں، جس کا زیادہ تر شکار دیہاتی افراد ہوتے ہیں۔ بیماری کی تیزی سے بڑھنے کی وجہ آگاہی کا نہ ہونا ہے، ہیپاٹائٹس سے آگاہی کیلئے فری کیپ لگانے کی اشد ضرورت ہے۔جس کا انعقاد سلفی ہیلتھ کیئر فاوئڈیشن کے زیر اہتمام جلد ہی کیا جائے گاتاکہ لوگ اس موذی مرض سے بچ سکیں۔ جس میں مستند ڈاکڑوں کی فری خدمات حاصل کرکے فری چیک اور ٹیسٹ کا آغاز بھی جلد ہی کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو عدیل ٹرسٹ ہسپتال ڈاکٹر محمد انور میؤ نے صحافیوں کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یرقان میں مبتلا کئی افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اور کئی بیماری کے آخری سٹیج پر زندگی کے دن پورے کر رہے ہیں۔ سلفی ہیلتھ کیئر فاوئڈیشن کا قیام خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کیا گیا ہے، مستند ڈاکڑوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes