وزیراعظم کا فیس بک انتظامیہ سے اسلام مخالف مواد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

Published on October 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے فیس بک پر اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امریکا کی ملٹی نیشنل کمپنی اور دنیا کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو خط کر اسلام مخالف مواد پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ نفرت مخالف مواد پر مکمل پابندی ہونی چاہیے جبکہ فیس بک پر ہولوکاسٹ کی پابندی کی طرح اسلام مخالف مواد پر بھی ہونی چاہیے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اپنی ایک او ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فرانسیسی صدر میکرون کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیے تھا، انہوں نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرتا ہے، فرانسیسی صدر کو دنیا کو تقسیم کرنے کے بجائے معاملات کو حل کرنا چاہئے تھا۔ دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا نے لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کیا، دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی، توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes