اوکاڑہ( یو این پی )پی ایم اے اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شکیل انجم نے کہا ہے فرانس کے صدر کی جانب سے حکومتی سطح پر ہمارے پاک پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی اور خاکے بنانے کی مذموم روش پر تمام اہل اسلام تڑپ اٹھا ہے۔ ہم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اوکاڑا ، فرانس کی اسلام فوبیا روئیے پر احتجاج اور شدید مذمت کا اظہار کرتے ہیں۔ اور یہ عالمی امن کو تباہ برباد کرنے کی ایک مزموم حرکت ہے۔ اسلامی دنیا کو مشترکہ طور پر اسکا بھرپور جواب دینا چاہیے اور تمام اسلامی مما لک کو فرانس کا سفارتی بائیکاٹ کرنا اور ناکہ بندی کرنی چاہئیے۔