پاکستان میں‌ کورونا پھیلنے کا خدشہ،روک تھام کیلئے مارکیٹیں 10 بجے بند کرنیکا فیصلہ

Published on October 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں شاپنگ مالز، دکانیں اور مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ملک بھر میں تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تفریح گاہیں اور پارک بھی شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل سٹورز، کلینک اور ہسپتال اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے اور کھلے رہیں گے۔ حکام کی جانب سے کورونا کی روک تھا کیلئے ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔اسلام آباد کی انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے تمام شاپنگ مالز، دکانوں اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا ہے۔ خلاف وزری کرنے والے کو جرمانہ ہوگا۔ ماسک کے حوالے سے دفعہ 144 کی پابندی کا نفاذ دو ماہ کے لیے ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes