رسول اللہ ﷺ کی توہین، ساری امت مسلمہ کی توہین ہے، حسن روحانی

Published on October 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments


تہران (یواین پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی توہین ساری امت مسلمہ کی توہین ہے، فرانسیسی صدر کو اسلام سے متعلق اپنے بیانات پر غور کرنا چاہیے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے کابینہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کا اسلام سے متعلق رویہ قطعی قابل قبول نہیں ہوگا، مغرب کی رسول اللہﷺ کے گستاخانہ خاکے بنانے والوں کی حمایت تمام مسلمانوں کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ، عزت اور دوسروں کے مذہبی و اخلاقی اقدار کو مد نظر رکھ کر ہونی چاہیے ۔ مغرب کو یہ سمجھنا چاہیے کہ پیغمبر اسلام ﷺ تمام مسلمانوں اور آزادی کے پروانوں کے لیے مقدس ہستی ہیں، ان کی توہین تمام مسلمانوں ، انسانی اقدار اور اخلاقیات کی توہین ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مغرب کو اور بالخصوص فرانس کو مسلمانوں کے حوالے سے اپنے نؓطریات بدلنے پڑیں گے اور فرانس کو گستاخانہ خاکوں کے معاملے میں عالم اسلام سے معافی مانگنی چاہیے ۔واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے بھی رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر رسول اللہ ﷺ کی گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، حرمت رسول ﷺ کا معاملہ ہر پلیٹ فارم پر اٹھائیں گے۔ مسلم ممالک کو خط لکھنے کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم مسلم ممالک کے سربراہان کو اتحاد و یکجہتی کی درخواست کریں گے، گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے تمام امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اس صورتحال میں تمام عالم اسلام کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا، تمام دنیا کو رسول اللہﷺ سے عقیدت و محبت کا پیغام دیا جائے گا، اور مغرب میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے کی کوششیں کرنے کے حوالے سے بھی درخواست کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题