اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان سُنی تحریک23مارچ کو ملک گیر’’یوم استحکام پاکستان‘‘ کے طورپرمنائے گی۔اس سلسلے میں اسلام آباد ٗ راولپنڈی ٗ لاہور، کراچی،پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، گوجرانوالہ ،ملتان،سیالکوٹ، گجرات، ٹیکسلا، حسن ابدال، جہلم، حیدرآباد،سکھر، نواب شاہ، مظفرآباد،مظفرگرھ اور خیرپورسمیت ملک بھرکے چھوٹے بڑے شہروں میں استحکام پاکستان ریلیوں، کانفرنسزاور سیمینارزکاانعقاد کیا جائے گاجبکہ سُنی تحریک کے تمام صوبائی، ڈویژنل اورضلعی دفاتر میں پرچم کشائی تقاریب بھی منعقدکی جائیں گی جن سے سُنی تحریک کے مرکزی، صوبائی اورمقامی قائدین خطاب کریں گے۔