لاہور( یواین پی)جنرل سیکرٹری المراد پروڈکشن و رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺکی دنیا میں تشریف آوری سے کفر کے بت پاش پاش ہوگئے اور جہالت و گمراہی کے اندھیرے چھٹ گئے آپ ﷺ کا دنیا میں تشریف لانا انسانیت کی معراج ٹھہرا۔ نبی کریم ﷺ رحمت اللعالمین ہیں اور آپﷺ کی سیرت قرآن مجید فرقان حمید کی عملی تفسیر ہے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے لیے نبی کریم ﷺ کی سیرت کا گہرائی سے مطالعہ بے حد ضروری ہے۔