کم عمری میں شادی کےخلاف قانون پر عملدرآمدکرائیں گے:بلاول بھٹو

Published on October 31, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

کراچی(یواین پی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کم عمری میں شادی کے حوالے سے جو قانون سازی کی ہے، اس پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کے اپنے دائرہ کار میں انصاف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کم عمری میں شادی کے آرزو راجہ کیس کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے عدالتوں سے رجوع کرے گی اور آرزو راجہ کیس میں اگر معزز عدالت کو شبہات ہیں تو انہیں دور کیا جائے گا۔خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں کم عمری کی شادی کے حوالےسے قانون سازی کی گئی ہے، جس پر بلاول بھٹو کی جانب سے عملدرآمد کا یقین دلایا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy