اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ان کی دوست ہیں اور وہ نہ ہوتیں تو ان کا بچا ئونہیں ہو سکتا تھا۔جرمن جریدے دیر شپیگل کو دئیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ صرف ایک احمق اپنی بیوی کے ساتھ ہر معاملے پر بات نہیں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ہر معاملے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں اور حکومت میں جو مشکلات پیش آتی ہیں ان پر بھی اہلیہ سے بات کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی اہلیہ ان کی دوست اور ساتھی ہیں اور وہ نہ ہوتیں تو میرا بچا نہیں ہو سکتا تھا۔