حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

Published on November 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ ہفتہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 57پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 102روپے 40پیسے فی لٹر ہو گی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 84پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 103روپے 22پیسے فی لٹر ہو گی۔ مٹی کا تیل 65روپے 29پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل تیل کی قیمت 62روپے 86پیسے فی لٹر ہو گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy