صحافی عزیز میمن کے لواحقین کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف محرابپور میں احتجاجی ریلی

Published on November 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

نوشہرو فیرو ز(یواین پی )محرابپور کے شہید صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کی گرفتاری اور انکے لواحقین کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف محرابپور میں احتجاجی ریلی نکالی اور محرابپور تھانہ کے سامنے دھرنا دیا گیا اس موقع پر ضلع نوشھروفیروز کے تمام تحصیلوں کے صحافیوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اس موقع ادارہ ایوانِ صحافت کے سرپرستِ اعلیٰ اور روز نامہ جنگ جیو کے نما?ندہ عبدالمجید راہی صدر محمد شہزاد مغل سینئر نائب صدر مشتاق احمد ملک نائب صدر امجد علی ملک ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی سراپہ احتجاج ہیں مگر اس کے باوجود قاتل آزاد گھوم رہے ہیں۔ آٹھ ماہ گزرجانے کے باوجود اس قتل کے ماسٹر مائنڈ مشتاق سھتو کو گرفتار نہیں کیا جا سکا جو انتظامیہ کی ھٹ دھرمی و نا اہلی ہے جو ہرگز برداشت نہیں کرینگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے شھید صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے دیگر صورت میں مزید دھرنے دیئے جائیں گے انہوں نے انتباہ کیا کہ نوشھروفیروز کے پانچوں تحصیلوں نوشھروفیروز ،مورو،بھریا،،کنڈیارو، میں بھی احتجاج و دھرنے دیئے جائیں گے جبکہ ایس ایس پی آفس نوشہرو فیروز کے سامنے دھرنا دیکر گھیراو¿ کیا جائے گا.

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes