ڈاکٹر ماہا نے خودکشی کی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

Published on November 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

کراچی (یواین پی) ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر ماہا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر ماہا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کے حوالے کردی ہے ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ جاوید اکبر کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے تیار کی گئی ڈاکٹرماہا شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گولی کنپٹی کے دائیں جانب سے لگی اور بائیں جانب سے باہر نکلی جس سےظاہر ہوتا ہے ڈاکٹر ماہاشاہ نے خودکشی کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے واضح ہو چکا ہے کہ ڈاکٹر ماہا نے خودکشی ہی کی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ اگلی سماعت پر عدالت میں پیش کردی جائے گی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے بعد خدشات نے جنم لیا تھا کہ گولی بائیں جانب سے لگ کر دائیں جانب سے نکلی ہے، جس کے بعد واقعے کو قتل قرار دیا جا رہا تھا۔ڈاکٹر ماہا کے والد نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان کی بیٹی کی قبرکشائی کی اجازت دی جائے اس کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے ، عدالت کے حکم کے بعد 15 اکتوبرکوڈاکٹر ماہا شاہ کی قبر کشائی کی گئی تھی اور جامشورو میڈیکل یونیورسٹی بورڈ نے ٹیسٹ کیا تھا ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہا علی نامی خاتون نے کراچی کے علاقے ڈیفینس میں خود کو گولی مار خودکشی کر لی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہا علی نےخود کو واش روم میں بند کر کے گولی ماری۔ڈاکٹر ماہا کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا لیکن وہ علاج کے دوران دم توڑ گئیں۔ خاتون کو علاج کے دوران وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم وہ جان کی بازی ہار گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy