پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات وقت سے قبل دیے جانے کی تیاریاں

Published on November 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

لاہور (یواین پی) پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات وقت سے قبل دیے جانے کی تیاریاں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں سموگ اور کورونا وائرس پھیلاو کے خدشے کے پیشن نظر قبل از وقت موم سرما تعطیلات دیے جانے کا امکان ہے۔ کورونا لاک ڈاون کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے پر اعلان کیا گیا تھا کہ کئی ماہ کی بندش اور بچوں کے تعلیمی نقصان کی وجہ سے رواں سال موسم سرما کی تعطیلات نہیں دی جائیں گی، تاہم اب پنجاب میں سموگ اور کورونا وائرس خدشات کی وجہ سے موسم سرما کی تعطیلات دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے صوبائی حکام اور وفاقی حکومت کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ ممکنہ طور پر پنجاب میں نومبر کے وسط سے موسم سرما کی تعطیلات دے دی جائیں گی۔اس حوالے سے غور و فکر کر کے 2 دن بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔ ممکنہ طور پر 2 ہفتے کیلئے موسم سرما کی تعطیلات دی جائیں گی۔ دوسری جانب وفاق میں بھی نومبر کے دوسرے ہفتے سے چھٹیاں دینے کی تجویز زیر غور ہے۔سکول، کالجز ، یونیورسٹیز نومبر کے دوسرے ہفتے سے بند کرنے پر مشاورت جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔تعلیمی اداروں میں بھی طلباء اور اساتذہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ اب تک ملک بھر کے کئی تعلیمی ادارے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے بند کیے جا چکے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے منگل کے روز وزیراعظم نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاو کے باوجود کاروبار ، اسکولز اور صنعتیں بند نہیں کرینگے ۔ کورونا ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کرنا ہوگا۔ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے، بڑی مشکل سے ملکی معیشت کو سنبھالا ہے، دوبارہ لاک ڈاون نہیں لگا سکتے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes