لاہور (یو این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں 50کروڑ روپے کے ابتدائی فنڈ سے رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ کے اجرا کا اعلان کر دیا۔عثمان بزدار نے پنجاب میں 50کروڑ روپے کے ابتدائی فنڈ سے رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ کے اجرا کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ نبی کریم ؐ سے ہر مسلمان کی بے حد جذباتی وابستگی ہے، اللہ کے نبیﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانس میں ہونے والی اس مذموم حرکت اور فرانسیسی صدر کے قابل مذمت بیان کا بھرپور جواب دینے کیلیے ہم نے فیصلہ کیا کہ ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ سرکاری سطح پر منایا جائے گا۔