لاہور (یو این پی)قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں بلوچستان ٹیم کے کپتان یاسر شاہ کی خدمات سے محروم ہوگئی۔ان فارم لیگ اسپنر نے ٹیم منیجمنٹ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 5 کے پلے آف میچز سے قبل آرام کرنا چاہتا ہوں جس پر ان کی رخصت کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ اچھی فارم میں تھے اور انہوں نے اپنے دونوں میچز میں 8،8 شکار کئے۔ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کی دستبرداری اور بسم اللّٰہ خان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے بلوچستان کی کمان عمران فرحت کو سونپے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ کراچی میں جاری ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں بلوچستان نے یاسر شاہ کی قیادت میں 2 میچز کھیلے۔ پہلے میچ میں خیبرپختونخوا کے خلاف 186 رنز سے فتح پائی اور دوسرے میچ میں سدرن پنجاب کے ہاتھوں 4 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔