عاطف اسلم نے ٹیکس گوشواروں میں غیر ملکی فلیٹس کا ذکر نہیں کیا ،ایف بی آر ان ایکشن

Published on November 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

کراچی (یو این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیونے گلوکار عاطف اسلم پر 5 کروڑ 80 لاکھ روپے انکم ٹیکس عائد کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار عاطف اسلم کے 2018 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی چھان بین کے بعد ان پر یہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ایف بی آر نے عاطف اسلم سے 2018 کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کررکھی تھیں ، ایف بی آر نے 2018 کے عاطف اسلم کے اثاثوں کی آڈٹ رپورٹ تیار کی جس کے مطابق انہوں نے گوشواروں میں دبئی فلیٹس کا ذکر نہیں کیا تھا۔ ایف بی آر نے ٹیکس ان اثاثوں پر عائد کیا ہے جن سے دبئی میں فلیٹس خریدے گئے کیونکہ عاطف اسلم نے ان اثاثوں پر انکم ٹیکس نہیں دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes