مسجد الحرام کے تمام دروازے معتمرین کے لیے کھول دیے گئے

Published on November 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

 جدہ (زکیر احمد بھٹی)محدود عمرہ پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے پرمسجد الحرام کے تمام دروازے کھول دیئے گئے۔حرم انتظامیہ کے دروازوں کے ڈائریکٹرفہد الجعید کے مطابق عمرہ پروگرام کے پہلے اوردوسرے مرحلے کے دوران حرم کی کے 100 سے زیادہ دروازے زائرین کے لیے کھول دیے گئے تھے تاہم اب عمرہ پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے پرتمام دروازے کھول دیے گئے جب کہ حفاظتی انتظامات سخت کردیے ہیں۔ڈائریکٹر فہد الجعید نے کہا کہ دروازوں پر24 گھنٹے اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں، 19 دروازے نمازیوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں ۔ نمازاجازت نامہ رکھنے والے صرف ان ہی دروازوں سے داخل ہوسکیں گے۔ڈائریکٹر فہد الجعید نے کہا کہ عمرہ زائرین کے لیے 13 دروازے مختص کیے گئے ہیں ان میں ملک فہد، اجیاد، الصفا اور مروہ شامل ہیں۔ عمرہ زائرین حرم شریف میں داخل ہوتے وقت ان کے نام اور نمبر ذہن نشین کرلیں اس سے انہیں حرم شریف سے نکلنے میں سہولت ہوگی تاہم عمرہ یا نماز کے لیے آنے والوں کو حرم میں کھانے پینے کی اشیا اور دھار دار آلات لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog