انجمن تاجران بورے والہ کی کال پر ہڑٹال،احتجاجی جلسہ اور ریلی کا انعقاد

Published on November 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

بورے والا (حمزہ خرم )بورے والا میں انجمن تاجران کی کال پرفرانس میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے آویزاں کرنے کے خلاف ہڑتال کی گئی ،گول چوک میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا بعد ازاں احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی جلسہ اور ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی احتجاجی جلسہ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار خالد محمد ڈوگر،مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری فقیراحمد آرائیں کے بیٹے چوہدری اسامہ آرائیں ،سابق نائب ناظم غلام مصطفی بھٹی ، صدر انجمن طلبہ اسلام ملک ثاقب اعوان و دیگر نے اپنے خطاب میں نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے آویزاں کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog