نجی بینک میں خاتون کو ہراساں کرنے والا مینیجر گرفتار

Published on November 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) نجی بینک میں خاتون کو ہراساں کرنے والا مینیجر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نجی بینک واقعے کے حوالے سے وفاقی وزیر شیریں مزاری اور ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے ٹوئٹس کیے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے ملزم عثمان گوہر کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی اور ان کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ملزم کو نوکری سے برخاست کرنے کا لیٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے ٹوئٹس کیے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت کا کہنا تھا کہ نجی بینک میں خاتون کو ہراساں کرنے والے بینک مینیجر عثمان گوہر کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔جبکہ ملزم کو آئندہ کسی بینک میں نوکری نہیں ملے گی۔ جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ٹوئٹر پر ردعمل جاری کیا گیا تھا۔دونوں اعلیٰ سرکاری افسران کی جانب سے لوگوں سے درخواست کی گئی کہ خاتون کی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی جائے۔ واقعے کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے نجی بینک میں پیش آئے شرمناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes