اوکاڑہ (یواین پی) نواحی علاقہ 52 ڈی میں رات کے اندھیرے میں چار نامعلوم مسلح ڈاکوو¿ں نے تھانہ صدر دیپالپور کی حدود میں ناکہ لگا کر مبینہ طور پرلوٹ مار شروع کی جس کی اطلاع پر بہادر دیہاتیوں نے ڈاکووں کو حکمت عملی سے گھیرے میں لے لیا۔بعد ازاں پولیس پارٹی بھی موقعہ پر پہنچ گئی۔ ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی زبردست فائرنگ شروع کردی جس پر دیہاتیوں نے بھی جوابی فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا اورکراس فائرنگ کے نتیجے میں 2 نامعلوم ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ 2 فرار ہو گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ پولیس نے موقع واردات سے اسلحہ برآمد کرکے فرار ہونے والے ڈاکووں کی تلاش جاری کردی علاقہ مکینوں نے پولیس پارٹی کے بروقت پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا۔