بورےوالا( یواین پی) مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں۔سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں۔سردار خالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہاہے کہ لاہور میں مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے اپنے حلقہ انتخاب کے کسان رہنما ملک محمد اشفاق لنگڑیال کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرحوم اشفاق لنگڑیال کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے بعد اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں کہا موجودہ حکمرانوں نے طویل ترین دھرنا دیکر وفاقی دارالحکومت کو مفلوج کرنے والی تبدیلی سرکار سے کسانوں کا ایک دن کا دھرنا برداشت نہ ہوسکا اور پولیس کے ذریعے اپنے مطالبات کے حق میں پرامن مظاہرہ کرنے والے کسانوں پر وحشیانہ کی مذمت کرتے ہیں