کراچی(یواین پی) پاکستان سپر لیگ سیزن 5کے پلے آف میچز کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایس ایل۔5 کے لئے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈین ویلاس اور کیمرون ڈیلپورٹ ، انگلینڈ کے روی بوپارا اور ویسٹ انڈیز کے چیڈوک والٹن کراچی پہنچ گئے ۔ تمام آنے والے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لئے جائیں گے اور ٹیسٹ کی رپورٹس آنے تک ان کو آئیسولیشن میں رکھا جائے گا۔ ایونٹ کے میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل۔5 کا پہلا پریکٹس میچ 9نومبر کو کھیلا گیا جبکہ منگل کو لاہور قلندرز اور کراچی کنگز پریکٹس میچ کھیلیں گے۔