لاہور (یواین پی)ایس پی صدرانویسٹی گیشن محمد عیسیٰ خان کی سربراہی میں سندر پولیس کی کارروائی۔25سالہ شہر ی وحید احمد کے اندھے قتل کی واردات کا ڈر اپ سین،دوست ہی دوست کا قاتل نکلا ملز م دانش نے تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل ذاتی رنجش کی بنا پر مقتول وحید احمد کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا ملزم دانش نے قتل کی نیت سے مقتول وحید احمد کو فون کر کے کھوہ جلیانہ پنڈ نزد بحریہ ٹاو¿ن کے پا س بلوایاتھا ملزم دانش مقتول کو قتل کر نے کی سنگین واردات کے بعدنعش کو وہیں چھوڑ کر مو قع سے فر ار ہو گیا تھا انچارج انویسٹی گیشن سندرخالد یعقوب گورسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے اندھے قتل کے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔