واشنگٹن(یواین پی) گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں امریکی تاریخ میں کئی اہم واقعے پیش آچکے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کا واحد صدر بن گیا ہے جس نے الیکشن ہارنے کے بعد اپنی مدت صدارت میں کچھ عرصہ باقی ہونے سے پہلے سیکرٹری دفاع کو عہدے سے فارغ کر دیا۔یہی نہیں بلکہ ٹرمپ نے الیکشن رزلٹ رکوانے اور الیکشن کو معطل کرانے کے لیے قانونی چارہ جوئی کا اہتمام بھی کر لیا ہے۔ٹرمپ کے حامی وائٹ ہاﺅس میں مورچہ زن ہو چکے اور کسی صورت وائٹ ہاﺅس خالی ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔جوبائیڈن کی ٹیم کو کسی حوالے سے بھی کوئی رعایت نہیں دی جارہی ایسے لگتا ہے کہ یہ سارے حالات ایک ہو کر امریکہ کو خانہ جنگی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔یہاں تک کہ جنرل ایڈمنسٹریٹر سروسز کے ایڈمنسٹریٹر ایملی ڈبلیو مرفی نے اسرٹینمنٹ کا لیٹر جوبائیڈن کی ٹیم کو دینے سے انکار کر دیا ہے۔اس کا واضح مطلب ہے کہ وائٹ ہاﺅس کے انتقال اقتدار کا پراسز شروع کرانے سے انکار کر دیا ہے۔