اوکاڑہ (یو این پی)پنجاب کالج حجرہ شاہ مقیم کے پرنسپل شیراز علی نے بتایا ہے کہ پنجاب کالج حجرہ شاہ مقیم میں ایس او پیز کے تحت تعلیمی سرگرمیاں جاری ہے اور اس سلسلہ میں مکمل عمل درآمد کرایا جارہا ہے کالج میں مکمل سیکورٹی نیٹ ورک ہے اور اس سلسلہ میں انتظامات کومزید بہتر بنا دیا گیا ہے تمام طلباء کو ماسک لگانے کا پابند کردیا گیا ہے اور باقاعدگی سے چیک کیا جا رہا ہے کالج میں طلباء کے آنے جانے کے لیے بہترین ٹرانسپورٹ نظام موجود ہے اور طلباء کو بہترین سہولیات مہیا کی جا رہی تا کہ طلباء اچھی تربیت حاصل کرکے اپنےشہر اور ملک کا نام روشن کر سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف صحافی محمد نوید کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا