مسلم لیگ (ن) ڈٹی ہوئی ہے ظالم کے آگے نہیں جھکیں گے، مریم نواز

Published on November 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments


نگرخاص(یواین پی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہے کہ نوازشریف، مریم نواز اورمسلم لیگ (ن) ڈٹی ہوئی ہے کہ ظالم کے آگے نہیں جھکیں گے۔نگرخاص میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نوازنے کہا کہ نگراورہنزہ کے لوگ محنت کرنے والے لوگ ہیں، مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کواپنا فرض سمجھتی ہے، ظالم حکمران کے سرپرصرف انتقام کا بھوت سوارہے، کوئی ایسا ظلم نہیں جو نوازشریف پرنہ ہوا ہو، نوازشریف نے ہرظلم برداشت کیا، بیٹی کوجیل بھیجا، نوازشریف، مریم نواز اورمسلم لیگ (ن) ڈٹی ہوئی ہے کہ ظالم کے آگے نہیں جھکیں گے، ظالم حکومت یہ سال ختم ہونے سے پہلے واپس جانے والی ہے، جس کی حکومت جانے والی ہو کیا اسے ہنزہ کے عوام ووٹ ڈال کر ضائع کریں گے؟۔مریم نوازکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو غریب عوام کا کوئی احساس نہیں، حکومت کوئی اور چلا رہا ہے یہ صرف کرسی پر بیٹھے ہیں، پاکستان کے غریب عوام بھوک سے بلک رہے ہیں اور یہ ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ مہنگائی اپوزیشن کا پروپیگنڈہ ہے اور مہنگائی کی ذمہ دار (ن) لیگ ہے، عوام جھولیاں اٹھاکر وزیراعظم اور حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، جس کے خرچے کوئی اور اٹھاتا ہو اسےغریب کی تکلیف کا علم نہیں ہوسکتا،غریب لوگوں کے ہاتھ عمران خان کی طرح امیروں کی جیب میں نہیں ہوتے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes