سعودی عرب میں بم دھماکا، 4 زخمی

Published on November 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments


جدہ (زکیر احمد بھٹی ) سعودی عرب میں جنگ عظیم اوّل کے خاتمے کی مناسبت سے غیر مسلم کے مختص قبرستان میں ہونے والی یادگاری تقریب پر بم دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔یواین پی کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی یادگار تقریب میں بارود سے بھری کار ٹکرانے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس تقریب میں یورپی سفارتکاروں سمیت متعدد ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔سعودی حکام نے ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور سعودی سرکاری میڈیا نے بھی اس کی اطلاع نہیں دی ہے جب کہ آج ہی خادمین حریمین شریفین شاہ سلمان قوم سے اپنے سالانہ خطاب میں آنے والے برس کے لئے پالیسی پیش کریں گے۔واضح رہے کہ جنگ عظیم اوّل کے خاتمے کی مناسبت سے کئی ممالک میں یادگاری تقریبات منعقد کی گئی ہیں جب کہ خصوصی تقریب کا انعقاد پیرس میں کیا گیا جس میں فرانسیسی صدر عمانیول میکرون نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes